وفاقی حکومت کو بڑا جھٹکا، نیب نے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے ۔ ہفتے کو چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نیب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیب دفاتر پیر سے جمعہ کھلیں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ واضح رہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے تاہم ڈیوٹی کے اوقات میں ایک گھنٹہ کمی کردی ہے۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8 سے 3 بجے اور جمعہ کو 8 سے 1 بجے تک ہوں گے۔ اس سے پہلے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی تھی اور دفاتر کے اوقات صبح 9 سے 5 بجے تک تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close