آپکا اور عمران خان کا ایک لیول نہیں، آئیں ٹی وی پر میرےساتھ مناظرہ کریں، فیاض الحسن نے علیم خان کا چیلنج قبول کر لیا

لاہور(پی این آئی)آپکا اور عمران خان کا ایک لیول نہیں، آئیں ٹی وی پر میرےساتھ مناظرہ کریں، فیاض الحسن نے علیم خان کا چیلنج قبول کر لیا۔۔۔ سابق صوبائی وزیر علیم خان کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو مناظرے کے چیلنج پر پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان کا ردعمل سامنے آگیا۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علیم خان آپ کا لیول عمران خان کے برابر کا نہیں، میں اور آپ برابر لیول کے سیاستدان ہیں، میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے ٹی وی چینل میں کسی بھی دن مناظرہ رکھ لیں، ساری دنیا کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close