بابر اعظم کی جانب سے عمرے سے واپسی پر والد کو غلاف کعبہ جیسا خاص تحفہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے عمرے سے واپسی پر والد کو غلاف کعبہ جیسا خاص تحفہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم عمرہ کرکے رواں ہفتے ہی گھر پہنچے، قومی کپتان کی گھر واپسی پرتپاک استقبال اور والدین کو تحائف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی وائرل ویڈیو میں انہیں عمرے سے واپسی پر گھر آتے دیکھا جاسکتا ہے،اس موقع پر بابر اعظم کے والدین اور بھائی کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بعد ازاں ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان کو والد کو غلاف کعبہ جیسا خاص تحفہ دیتے دیکھا جاسکتا ہے جسے اعظم صدیقی نے آنکھوں سے لگالیا ، بابراعظم نے والدہ کو کنگن دئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close