وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گورنر پنجاب کے فارغ ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ 6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے، نیا گورنر تعینات ہو جائے گا،تحریکِ انصاف اسلام آباد کیلئے 30 لاکھ نہیں ،چند ہزار لوگوں کی بات کرے، پی ٹی آئی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ گورنر پنجاب نے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔انہوںنے کہاکہ صدرِ مملکت وزیرِ اعظم کی بھیجی گئی

سمری 14 دن میں منظور یا اعتراض لگا کر واپس کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اسی طرح کی سمری دوبارہ بھیج دیں تو صدرِمملکت کو منظور کرنا ہوتی ہے، اگر صدر سمری منظور نہ کریں تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف اسلام آباد کیلئے 30 لاکھ نہیں چند ہزار لوگوں کی بات کرے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے پر ان لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close