یار کی شادی ہو تو دوستوں کی شرارت تو بنتی ہے، انوکھے تحفے نے دُلہے کی کمر جُھکا دی ۔۔

جب یار کی شادی ہو تو دوستوں کی شرارت تو بنتی ہے، ایسا ہی کچھ ہوا چین میں جہاں ایک دوست کی شادی کے موقع پر دیگر دوستوں نے مل کر دُلہا کو ایسا تحفہ دیا جس کو اُٹھا کر دُلہا کی کمر ہی جُھک گئی۔ آخر تحفے میں ایسا کیا دے دیا آیئے آپ کو بتاتے ہیں، دراصل ہوا کچھ یوں کہ گھوڑی چڑھنے والے یعنی دُلہا بننے والے لڑکے کو اس کے شرارتی دوستوں نے شادی کے موقع پر ایسا تحفہ دیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں سکے موجود تھے۔ جی ہاں!

شادی کے موقع پر تحائف تو سب ہی دیتے ہیں مگر انہوں نے دُلہا کو تنگ کرنے کے لئے اسے ہزاروں کی تعداد میں سکے دے ڈالے جو اتنے بھاری تھے کہ دولہے میاں کی کمر بھی جھک گئی، سکوں سے بھرا ٹب اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اب آخر دُلہا اتنے سکوں کا کیا کرتا اس ہی لئے ان سکوں کو نوٹ میں بدلوانے بینک جا پہنچا جہاں سکوں سے بھرا ٹپ دیکھ کر بینک کا عملہ بھی دنگ رہ گیا، دو بینکوں کے کیشیئر کو سکے گننے اور ڈیپازٹ کرنے میں سات گھنٹے کا وقت لگا۔ تو پھر بتائیں آپ اپنے دوست کی شادی میں کس طرح کی شرارت کرنے والے ہیں یا پھر کر چکے ہیں جو آج تک سب کو یاد ہو، اپنے کمنٹ سے ہمیں آگاہ کرنے کے لئے ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور اپنی رائے ہم تک پہنچائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close