کم از کم صدقہ فطر کتنا ادا کرنا ہو گا؟ مفتی منیب الرحمٰن نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)کم از کم صدقہ فطر کتنا ادا کرنا ہو گا؟ مفتی منیب الرحمٰن نے بتا دیا۔۔۔ معروف عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 170روپے فی کس ہے۔مفتی منیب الرحمان کے مطابق جَوکے مطابق فی کس صدقہ فطر و فدیہ صوم480،کھجور کے حساب 1600روپے ہے۔

 

مفتی منیب الرحمان کے مطابق کشمش کے حساب سے فی کس صدقہ فطر 2800 روپے ہے، اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔یاد رہے کہ صدقہ فطر عیدالفطر کی نماز سے پہلے ادا کرنا لازمی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close