نیا گورنر سندھ کون ہو گا؟ ایم کیو ایم نے 5نام وزیراعظم کو بھجوا دیئے

کراچی (پی این آئی)حکومتی اتحادی متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے گورنر سندھ کے لیے 5 نام تجویز کردیے ہیں۔نجی ٹی وی نے ایم کیو ایم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 5نام گورنر سندھ کیلئے وزیراعظم کو بھیج دیئے ہیں ۔

 

 

جن افرادکے نام بھیجے گئے ہیں ان میں نسرین جلیل، عامرخان، عامر چشتی، وسیم اختر اورکشور زہرہ شامل ہیں۔ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کوئی اعتراض آیا تو غورکیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close