مکہ مکرمہ (پی این آئی) مسجد الحرام میں متعین ایک سیکیورٹی اہلکارنے اچانک اپنے سامنے اپنی ماں کو دیکھا تو دونوں حیران رہ گئے۔ ماں نے اپنے لخت جگرکو گلے لگایا اور اس کی پیشانی پر بوسہ دیا۔العربیہ کے مطابق سوشل میڈیا پراس واقعے کی ایک فوٹیج وائرل ہورہی ہے جس میں مسجد حرام میں عمرہ کی ادائی کے لیے آئی ماں اور اس کے بیٹے کے درمیان اچانک ملاقات کے جذباتی ردعمل اورکیفیت بیان کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک مامتا کی طرف سے بیٹے سے محبت کے جذبات سے لبریز لمحات دکھائے گئے۔سوشل میڈیا پر شہریوں نے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں امن وامان کے فرائض انجام دینے اور زائرین کی مدد کرنے والے سپاہیوں کی خدمات کی تحسین کی۔سوشل میڈیا پر ایسےبہت سے ویڈیو کلپس اور تصاویر شائع کی گئیں ہیں جن میں حرمین شریفین میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں سیکیورٹی اہلکاروں کی لگن کا اظہار کرتی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقدس مسجد حرام کی سلامتی کے لیے تعینات سیکیورٹی سروسز میں ایک اسپیشل فورس ہے جو سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ماحت کام کرتی ہے۔ اس فورس کا مقصد بیت اللہ کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین، معتمرین اور حجاج کی معاونت، سیکیورٹی اور مناسک کی ادائی میں انہیں سہولت فراہم کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں