عمران خان سے منسلک کونسی ویڈیوز اور آڈیوز سوشل میڈیا پر جاری ہوانیوالی ہیں؟ فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی کردارکشی کیلئےبڑی مہم شروع ہونیوالی ہے، جعلی ویڈیوز،آڈیوزکےذریعےان کے کردار پر بات ہوگی، 2018میں بھی ایک خاتون کوپیسےدےکرکتاب لکھوائی گئی تھی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ نصرت بھٹو،بینظیربھٹوکی کردارکشی کی مہم 88 کی دہائی میں چلائی گئی۔

 

امپورٹڈحکومت توہین مذہب کیسزسیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کررہی ہے، آج تک پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نےیہ حرکت نہیں کی۔وزیرداخلہ وقانون فاتحانہ اندازمیں بتارہےتھےکہ ہم نےیہ کردیا، انہوں نےانتقامی کارروائی کی،ہمیں دھمکیاں دی تھیں، حقیقی آزادی کی تحریک ان معاملات سےرکنےوالی نہیں، لاکھوں لوگ عمران خان کےساتھ اسلام آبادآئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close