وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس عید الفطر پاک فوج کے جوانوں، متاثرین ایل او سی، مہاجرین مقبوضہ کشمیرکے ساتھ منائیں گے

مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم سردار تنویر الیاس عیدالفطر کنٹرول لائن کے اگلے مورچوں میں پاکستان اور آزادکشمیر کے دفاع کیلئے کھڑے پاک فوج کے جوانوں، متاثرین ایل او سی اور مہاجرین مقبوضہ کشمیرکے ساتھ منائیں گے۔ نو منتخب وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نماز عید ّعثمانیہ مسجد وزیراعظم ہاوس مظفرآباد میں ادا کریں گے۔ پروگرام کے مطابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کنٹرول لائن کے اگلے مورچوں کا دورہ کریں کے اپنے پیاروں سے دور پاکستان اور آزادکشمیر کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار کھڑے پاک فوج کے جوانوں ملاقات کریں گے اور بھارتی فوج کی گولہ باری کا شکار متاثرین کنٹرول کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کریں گے۔

وزیراعظم آزادکشمیر مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کریں گے وزیراعظم سردار تنویر الیاس تحریک آزادی کے بیس کیمپ مظفرآباد سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیر کی آزادی ,حق خوداردیت پاکستان کے استحکام اورترقی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close