لگتاہے فرح گوگی ہی وہ چڑیاہے جس میں عمران نیازی کی جان ہے، حافظ حمداللہ کی سابق وزیراعظم پر شدید تنقید

اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے پریس کانفرنس میں پاکستان بچاؤتحریک پرکم،،فرح گوگی بچاؤ،،پرزیادہ زوردیا۔ فرح گوگی بچاؤ تحریک کا اصل مقصد عمران بچاؤ تحریک ہے۔ عمران نیازی کی حالیہ پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہو ئے ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے پریس کانفرنس میں پاکستان بچاؤتحریک پرکم،،فرح گوگی بچاؤ،پرزیادہ زوردیا، فرح گوگی بچاؤ تحریک کا اصل مقصد عمران بچاو تحریک ہے۔

انہوں نے کہا مئی میں ہونے والا،،لانگ مارچ،، ملک بچاو نہیں گوگی بچاومارچ ہے۔ انہوں نے کہا کل جس کے درجنوں ترجمان تھے آج وہ فرح گوگی کاترجمان بن کے بیٹھاہے۔ خان صاحب اگر گوگی خان بے قصورہے توفائزعیسی کی اہلیہ کاقصور کیا تھا؟یہ فیصلہ تم نے نہیں عدالت اور احتساب کے اداروں نے کرناہے تم ہوتے کون ہواداروں سے پوچھنے والے اب آپ نے اداروں کو تلاشی دینا ہوگی۔ انہو ں نے کہا دودن پہلے فوادچوہدری نے فرح گوگی کی پہچاننے سے انکارکیا

جبکہ آج عمران نیازی نے انکے حق میں پریس کانفرنس کرڈالی۔ جس سے لگتاہیکہ،،فرح گوگی،،ہی وہ،،چڑیا،، ہے جس میں عمران نیازی کی جان ہے۔ انہوں نے کہا نیازی صاحب تیری جھوٹ سن سن کے قوم کہ کان پک گئے، اب وقت آچکا ہے کہ نیازی فرح گوگی اورتوشہ خانہ والی تحائف کا حساب دیں قانون کی گرفت سے نہ تم اورنہ فرح گوگی بچ نکلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close