عمران خان کا مئی میں پنجاب کے 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان

لاہور(پی این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عید الفطر کے بعد پنجاب میں بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے جس کے تحت مختلف اضلاع میں جلسے منعقد کئے جائیں گے، جلسوں کے انتظامات کے لئے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دئیے گئے۔ تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 6مئی کو میانوالی میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا

،10مئی کو جہلم،12مئی کو اٹک،14مئی کو سیالکوٹ،عمران خان 15مئی کو فیصل آباد جبکہ 19مئی کو چکوال میں جلسہ عام ہوگا جس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران اور دیگر مرکزی و صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔مسرت جمشید چیمہ کے مطابق جلسوں کے انتظامات کیلئے فوکل پرسنز بھی مقررکئے گئے ہیں جن میں سبطین خان،فواد چوہدری،عثمان ڈار،لطیف نذر، راجہ یاسر ہمایوں اور طارق صدیق شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close