معاشی میدان میں حکومت کی کامیابی ،پاکستان اور یو اے ای قیادت کی فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے معاشی ٹیم آئے گی۔طے پایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا۔وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کا وفد 3 مئی کو لاہور میں ملاقات کرے گا۔یو اے ای کے وفد اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں ملاقات ہوگی جبکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر بھی غور ہوگا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای کےوفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بات چیت بھی ہوگی۔ملاقات میں وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گاجبکہ توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close