پی ٹی آئی نے توہین مذہب کے مقدمات کو عدالت میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کے خلاف ملک بھر میں درج توہین مذہب کے مقدمات کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا جائے، ملک بھر میں تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مقدمات سامنے لائے جائیں گے، اس سلسلے میں ایف آئی اے یا پولیس کا کوئی بھی ایکشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چھٹی کے باوجود تحریک انصاف کی درخواست کو فوری سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے جس پرسماعت کچھ دیر میں شروع ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close