پیپلزپارٹی نے پنجاب میں کونسے طاقتور عہدے مانگ لئے؟ ن لیگ پریشان

کراچی (پی این آئی) پیپلزپارٹی نے پنجاب میں گورنر اور سینیئر منسٹر شپ سمیت 3 وزارتیں مانگ لیں۔ پیپلزپارٹی وزارت مواصلات، ایک مشیر، ایک معاون خصوصی اور ایک پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ بھی لینا چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں گورنر اور سینیئر منسٹر شپ سمیت 3 وزارتیں مانگ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات پر پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کے لیے اپنی تجاویز مرتب کرلیں۔

 

پیپلزپارٹی جلد اتحادی لیڈر شپ کے ساتھ پاور شیئرنگ کو حتمی شکل دے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سینیئر منسٹر شپ سمیت 3 وزارتیں مانگی ہیں، پارلیمانی لیڈرحسن مرتضٰی کا نام سینیئر منسٹر کے لیے تجویز کیا جا رہا ہے، مخدوم عثمان اور علی حیدر گیلانی کے لیے فنانس اور محکمہ زراعت کی وزارت کی ڈیمانڈ ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب کی گورنر شپ کا مطالبہ بھی کیا ہے اور اس کے لیے مخدوم احمد محمود کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ پیپلزپارٹی وزارت مواصلات، ایک مشیر، ایک معاون خصوصی اور ایک پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ بھی لینا چاہتی ہے۔ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو جلد لیگی قیادت کے ساتھ اس معاملے پر حتمی مشاورت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close