سرکاری طور پر کل عیدالفطر منانے کا فیصلہ، صوبائی حکومت نے اعلان کر دیا

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے اعلان کے بعد کل 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کرلیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔

 

ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور کل صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔انہوں نے سب شہریوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں