مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہماری شہادتیں کیوں نہیں لیتی؟ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کھل کر میدان میں آگئے، نیا محاذ کھول دیا

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں اپنی پرائیویٹ رویت ہلال کمیٹی چلانے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے خلاف “محاذ” کھول دیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا “مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر کیوں نہیں آتا ، ضروری سوال یہ ہے کہ مرکزی کمیٹی ہر بار زونل کمیٹی، علاقائی کمیٹی کی شہادتوں کو قبول کرنے سے کیوں کتراتی ہے؟

 

سینکڑوں جید علماء کرام کی تصدیق شدہ شہادتوں کو کیوں نظر انداز کیا جاتا ہے ؟”انہوں نے کہا کہ “وفاقی کمیٹی مراعات تو لے سکتی ہے لیکن ہمارے صوبے کی تصدیق شدہ شہادتیں نہیں۔ اس بار آواز آپ اٹھائیں۔ بیشک ہمارے سامنے اپنے پیرامیٹرز رکھیں۔ شرعی حدود میں ہماری تصدیق شدہ شہادتوں کو تو سنیں۔ شرعی معیار پر نہ اتریں تو پوری قوم کو بتائیں ان شہادتوں میں یہ یہ کمی و کوتاہی تھی۔ “خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے 3 مئی کو عیدالفطر منانے کا کہا ہے جب کہ مفتی پوپلزئی نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کل عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close