لاہور اور کراچی میں شوال کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ زونل کمیٹیوں نے اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی اور زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور نے اعلان کیا ہے کہ انہیں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ادھرمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، براہ کرم سرکاری اعلان کا انتظار کریں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ، عید الفطر 3 مئی منگل کے روز ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چاندکی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں