پاکستان میں عید الفطر پیر کو ہو گی یا منگل کو؟ ماہرین فلکیات نے حتمی بات بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) رمضان المبارک کی رخصتی کی تیاریاں مکمل ہیں۔ روزہ داروں کو اب انتظار ہے کہ پاکستان میں عید الفطر پیر کو ہو گی یا منگل کو؟ یعنی روزے 29 ہوں گے یا 30؟ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے شوال کے چاند کی پیدائش یکم مئی کو ہو گی لیکن اتوار یکم مئی کے روز جب سورج غروب ہو گا اس وقت اس کی عمر 17گھنٹے 37منٹ ہو گی

لیکن چاند دیکھنے کیلئے ا سکی عمر 22 گھنٹے ہونا ضروری ہے جب کہ چاند کے نظر آنے کا دورانیہ 40 منٹ ہونا ضروری ہے جو کہ اس دن اس کا دورانیہ 36 منٹ ہو گا۔اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلامی مہینے رمضان المبارک کی 29 تاریخ کو چاند نظر آنے کاامکان بہت کم ہے اس لیے اس بار پاکستان میں روزے 30 ہو ں گے اور عید 3 مئی بروز منگل منائی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close