عید الفطر سے قبل لاہور شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہوریوں کے لیے عید سے قبل ہی شہر کو زیروویسٹ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔عید سے قبل شہر میں خصوصی صفائی آپریشن کا انعقاد کیا جائے گا اور شہر کو زیرو ویسٹ کیا جائے گا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی عیدالفطر صفائی پلان کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے. اس مقصد کے لیے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیوایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیوایم سی احمد ایاز کی زیر صدارت عید الفطر صفائی پلان پراہم اجلاس ہوا ہیجس میں ڈپٹی جنرل مینجر، سینئر مینجر ورکشاپ،کوآرڈینیشن منیجرز، ٹاو￿  مینیجرز اور تمام فلیٹ انچارج نے شرکت کی۔ ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی احمد ایاز کا کہنا ہے کہ عید الفطر پلان پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ عیدالفطر کے موقع پر ویسٹ مینجمنٹ پلان کے مکمل نفاذ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مشینری اور ورکرز کی حاضری کویقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایات جاری کیں کہ ورکشاپ ٹیمیں خراب گاڑیوں کو جلد از جلد مرمت کے بعد فیلڈ میں واپس بھجوائیں۔ ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی احمد ایاز کا مزید کہنا ہے کہ عید سے قبل 175 مساجد کی دھلائی کا ٹاسک مکمل کیا جا چکا ہے-عید سے ایک دن پہلے شہر کو زیروویسٹ کی شکل میں لاہوریوں کو عید کا تحفہ دیں گے۔عیدالفطر پر شہر بھر میں صفائی یقینی بنانے کے لیے تمام افسران و عملہ فیلڈ میں متحرک رہیں گے۔

عیدالفطر کے موقع پر ویسٹ مینجمنٹ پلان پر ہنگامی و ترجیحی بنیادوں پر عمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو عید پر صاف ستھرا ماحول دیا جا سکے۔شہر کی صفائی کے معاملے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی-شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں کوڑا ہمیشہ کوڑیدان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا ایپ کا استعمال کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں