تصویر دیکھتے ہی آپ کو سب سے پہلے کیا نظر آیا؟ نظروں کو دھوکہ دینے والی ایسی تصویر جس نے سب کو چکرا دیا

دماغ اور آنکھوں کو دھوکہ دینے میں مدد کرنے والی تصویروں کو ‘آپٹیکل الیوژن’ کہا جاتا ہے۔ یعنی کبھی کبھار جو ہمیں نظر آرہا ہوتا ہے وہ حقیقت میں نہیں ہوتا۔متعدد ماہر نفسیات کسی فرد کی شخصیت اور اندرونی خصلتوں کو جانچنے کے لیے بصری وہم یعنی آپٹیکل الیوژن کا استعمال کرتے ہیں۔بالکل ایسے ہی ایک تصویر ہم آپ کے لیے لے کر حاضر ہوئے ہیں جو آپ کے لیے ایک چھوٹا سا امتحان ہے۔ اس تصویر میں چارعناصر چھپے ہیں۔ اور آپ نے بتانا ہے کہ اس پکچر میں سب سے پہلے آپ کو کیا نظر آیا۔

 

عنصر کی نوعیت فرد کی خاصیت کا تعین کرے گی۔ کیونکہ دماغ جو کچھ محسوس کرتا ہے وہی ہمیں پہلے دکھاتا ہے اور یہی ہماری شخصیت کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔

 

1- درخت

اس تصویر میں بہت سے لوگ پہلے ایک درخت دیکھیں گے۔ کیونکہ یہ سب سے واضح دکھائی دینے والا عنصر ہے۔ جن افراد کو پہلے درخت نظر آیا وہ اپنے نقطہ نظر میں زیادہ معقول اور منطقی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ مثبت سوچ رکھنے والے افراد ہوتے ہیں۔

 

2- گوریلا

ماہرین کے مطابق جو افراد پہلے گوریلا کو دیکھتے ہیں وہ بہت نازک طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ وقت ضائع کرنے سے نفرت کرتے ہیں اور ہمیشہ اپنے آپ کو مصروف رکھتے ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ایسے افراد اتنے ذہین ہوتے ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قابلیت کی وجہ سے انہیں سمجھ نہیں پاتے۔

 

3- شیر

کیا آپ نے درخت اور گوریلا سے پہلے شیر کو دیکھا؟ ماہرین کے مطابق اگر اس تصویر میں لوگ پہلے شیر دیکھتے ہیں تو ان کا شمارانتہائی پرعزم اور بلا شبہ محنت کرنے والے افراد میں ہوتا ہے۔

 

 

4- مچھلیاں

اگر چھلانگ لگانے والی مچھلیوں نے آپ کی توجہ پہلے حاصل کی، تو آپ جواہرات کا ایک نایاب ٹکڑا ہیں۔تصویر میں بلاشبہ مچھلیاں بھی دکھائی دے رہی ہیں لیکن ان کے چھوٹے سائز کی وجہ سے صارفین کی نظروں میں نہیں آپاتیں۔ماہرین کے مطابق جو لوگ مچھلی کو پہلی نظر میں دیکھتے ہیں وہ ان رشتوں کے بارے میں بہت محتاط رہتے ہیں جنہیں وہ قائم رکھتے ہیں اور کبھی نفرت کرنا پسند نہیں کرتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close