شہباز شریف کا انجام عمران خان سے بھی بُرا ہو گا اگر۔۔۔سینئر صحافی حامد میر کا انتباہ

اسلام آباد(پی این آئی)شہباز شریف کا انجام عمران خان سے بھی بُرا ہو گا اگر۔۔۔سینئر صحافی حامد میر کا انتباہ۔۔ تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکومت نےمعیشت کو سنبھالنے کی بجائے ساری توجہ تحریک انصاف کو دبانے پر لگا دی گئی تو پھر شہباز شریف کا انجام عمران خان سے زیادہ برا ہو گا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ “اگر معیشت کو سنبھالنے کی بجائے ساری توجہ تحریک انصاف کو دبانے پر لگا دی گئی تو پھر شہباز شریف کا انجام عمران خان سے بھی زیادہ برا ہو گا۔

 

عمران خان کو کسی اور نے نہیں خود عمران خان نے نکالا ہے۔ شہباز شریف کو عمران خان نہیں بننا ورنہ وہ مصیبتوں میں پھنس جائیں گے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close