عمران خان کیساتھ لانگ مارچ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ ق لیگ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کےساتھ لانگ مارچ میں شریک ہوں گےاور ہم ہر چیز میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں چاہے وہ پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ ہی ہو۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں اور خاندانوں میں بھی اختلاف رائے ہوتا ہے۔

 

 

لیکن ابھی بھی چوہدری شجاعت حسین حتمی اتھارٹی ہیں اور رہی بات طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین کی تو وہ ہمارے ساتھ آجائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اگر پنجاب اسمبلی سے استعفے دے گی تو ہم ان کے فیصلے کا ساتھ دیں گےاور عمران خان کےساتھ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، ہم ہر چیز میں ان کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close