چند ایسی غذائیں جن کا فریج میں رکھنا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔۔ ماہرین نے خبر دار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہمارے ہاں مختلف غذائیں یہ سوچ کر فریج میں رکھ دی جاتی ہیں کہ اس طرح یہ تروتازہ رہیں گی جبکہ ان کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا- تاہم لوگوں کی ایک بڑی اکثریت اس حقیقت سے ناواقف ہے کہ کئی غذاؤں کو فریج میں رکھنا فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس عمل سے یہ غذائیں اپنی افادیت یا ذائقہ کھو دیتی ہیں- وہ کونسی غذائیں ہیں جنہیں کبھی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے؟ آئیے جانتے ہیں:اگر آپ شہد کو اپنے گھر کے فریج میں رکھیں گے تو یہ ایک بےذائقہ اوردانے دار مواد میں تبدیل ہوجائے گا-

شہد کے لیے بہتر ہے کہ اسے عام درجہ حرارت میں ہی رکھا جائے-پیاز کو فریج میں رکھنے سے نہ صرف یہ نرم پڑ جاتا ہے بلکہ اس کی بو آس پاس موجود دیگر غذاؤں میں پاس موجود دیگر غذاؤں میں بھی شامل ہوجاتی ہے- پیاز کے لیے ضروری ہے کہ اسے ایسی کم روشنی والی جگہ پر رکھا جائے جہاں ہوا کا گزر ہو-سیب کو اگر طویل مدت کے لیے فریج میں رکھ دیا جائے تو وہ اپنا ذائقہ کھونے لگتے ہیں- سیب کو ہمیشہ نارمل درجہ حرارت میں رکھا جائے اور کھانے سے صرف 30 منٹ قبل فریج میں رکھیں٬ اس عمل سے سیب خستہ ہوجائے گا-آلوؤں کو فریج میں رکھنے سے اس کا ذائقہ خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود نشاستہ بھی ضائع ہوسکتا ہے- آلوؤں کو ہمیشہ پیپر بیگ میں رکھ کر ایسے مقام پر رکھیے جہاں ہوا اور کم روشنی کا گزر ہو-ٹماٹروں کو اگر فریج میں رکھ دیا جائے تو یہ اپنا ذائقہ کھونے لگتے ہیں اور ساتھ ہی یہ نرم بھی پڑنے لگتے ہیں- ٹماٹروں کو اگر تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں ہمیشہ نارمل درجہ حرارت میں ہی رکھیے-اکثر لوگ یہ سوچ کر ڈبل روٹی فریج میں محفوظ کر دیتے ہیں کہ تروتازہ رہے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ڈبل باہر کی نسبت فریج کے اندر زیادہ تیزی سے سوکھنے لگتی ہے- ڈبل روٹی کو ہمیشہ ایسے ڈبے میں رکھیے جہاں سے ہوا کا گزر ہو-مرچیں چاہے لال ہوں٬ ہری ہوں یا پھر پیلی انہیں ہمیشہ پیپر بیگ میں رکھ کر کچن میں ہی چھوڑ دیجیے- اس طرح مرچیں تروتازہ اور افادیت سے بھرپور رہیں گی-

لہسن کو بھی پیپر بیگ میں رکھ کر کم روشنی لیکن تازہہوا والی جگہ پر رکھ دیجیے٬ ہفتوں بعد بھی استعمال کریں تو ذائقہ پہلے روز والا ہی ملے گا- خشک میوہ جات کو بھی فریج میں رکھنے سے گریز کیجیے کیونکہ یہ خراب ہوسکتے ہیں یا پھر اپنی افادیت کھو سکتے ہیں-تازہ بیریز کی زندگی پہلے ہی بہت مختصر ہوتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ انہیں فریج میں رکھنے کے بجائے خریداری کے بعد 1 سے 2 دن میں لازمی استعمال کر لیا جائے-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close