عید کی تعطیلات کے دوران محکمہ سیاحت وکھیل کے زیر انتظام تین روزہ کشمیر ٹورازم فیسٹیول کی تیاریاں جاری

مظفرآباد (پی آئی ڈی) عید کی تعطیلات کے دوران محکمہ سیاحت وکھیل کے زیر انتظام منعقدہ تین روزہ کشمیر ٹورازم فیسٹیول کی تیاریاں جاری۔مختلف امورکی انجام دہی کے لیے کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔ڈی جی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نگران اعلیٰ مقرر۔تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر کی جانب سے عیدکی چھٹیوں کے دوران سیاحوں اور مقامی آبادی کو تفریح کی زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے05مئی سے 07مئی تک تین روزہ ٹورازم فیسٹول کے انعقاد کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سیاحت، سپورٹس، یوتھ وکلچرکے محکمے متحرک ہوگئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جاکر تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ سیاحت کی جانب سے شہر بھر اور انٹری پوائنٹس پر آگہی بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ شہر میں سٹریمر بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی سیاحوں اور عوامی آگہی کے لیے تشہیری مہم کا آغازہوچکا ہے۔محکمہ سیاحت وآثارقدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل راشد حنیف قریشی نے کہاہے کہ کشمیر ٹورازم فیسٹول میں پیراگلائیڈنگ، موٹر گلائیڈنگ، وائٹ واٹر رافٹنگ، مقامی کھیلوں کے ساتھ ساتھ مظفرآباد کے ائیر پورٹ پر کشمیر کھانوں کے سٹالز لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر ٹوراز م فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد آزادکشمیر کی سیر کرنے کرنے سیاحوں کو مظفرآباد میں تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی ہے تاکہ وہ اپنے سفر کو یادگار بناسکیں۔انہوں نے کہاکہ عید کی تعطیلات کے دوران محکمہ جات کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں تاکہ فیسٹیول میں زیادہ سے زیادہ تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کرایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پیراگلائیڈنگ اور موٹر گلائیڈنگ کے لیے آزادکشمیر اور پاکستان کے معروف ہواباز اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہر ہ کریں گے اور مظفرآباد کی فضاوں میں اڑیں گے۔شہری شام کے اوقات میں لوک گیتوں سے محظوظ ہوں گے۔جس کے لیے مقامی فنکار وں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close