کابل (پی این آئی) پڑوسی ملک افغانستان میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں اتوار کے روز عید منائی جائے گی۔افغانستان کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولوی عبدالحکیم حقانی نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز ملک بھر میں عید کا پہلا روز ہوگا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھی ہفتے کے روز عید کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیے گئے تھے تاہم کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث خلیجی ممالک میں پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ پاکستان میں چاند کی رویت کیلئے ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کے روز ہوگا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں