برسوں بعد آسمان پر ایسا نظارہ کہ آپ بھی خوفزدہ ہوجائیں گے

اسلام آباد(پی این آئی)آج رات اگر آپ درست وقت پہ آسمان کی طرف دیکھیں گے تو نظام شمسی کے دو سب سے روشن سیاروں زہرہ اور مشتری کو ایک دوسرے سے ملتے ہوئے یعنی قریب دیکھ سکیں گے۔خیال رہےکہ یوں تو زہرہ اور مشتری زمین سے لاکھوں میل دور ہیں تاہم زمین سے ایسا دکھائی دےگا کہ جیسے ان میں تصادم ہونے والا ہو۔سیاروں میں ایسی قربت ویسے تو ہرسال نظر آتی ہے تاہم امسال وہ معمول سے کہیں زیادہ قریب دکھائی دیں گے، ماہرین کے مطابق اس طرح کا منظر دوبارہ 2039ء کے بعد ہی نظر آسکتا ہے۔

 

اگر مطلع صاف ہو تو آسمان پر یہ منظر اپنی آنکھوں یا دوربین کی مدد سے دیکھا جاسکتا ہے، ہفتے کی رات کے بعد دونوں ستارے الگ الگ راستوں پر روانہ ہوجائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق برطانیہ میں دونوں سیاروں کے ملنےکا منظر مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے دیکھا گیا تاہم یہ منظر اتوار اور آنے والے کچھ دنوں تک بھی دیکھا جاسکےگا جب تک دونوں سیارے ایک دوسرے سے دوبارہ دور نہیں چلے جاتے۔برطانوی ماہر فلکیات پروفیسر گرین کے مطابق روشنی کی شدت سے سیاروں میں فرق کیا جاسکتا ہے، کیونکہ زہرہ مشتری سے زیادہ روشن ہے، اگر اچھی طرح اس منظر کا نظارہ کرنا ہے تو کسی موبائل ایپلیکیشن کا سہارا بھی لیا جاسکتا ہے اور اگر ٹیلی اسکوپ دستیاب ہے تو مشتری اور اس کے بڑے چاند کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close