انا للہ وانا الیہ راجعون! رکن اسمبلی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور (پی این آئی)رکن اسمبلی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی وقار خان انتقال کرگئے۔اے این پی سوات کے مطابق وقار خان کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے سے ہوا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے نو بجےادا کی جائےگی۔

خیال رہےکہ وقار خان 2018 کے عام انتخابات میں پی کے سات سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔

رکن اسمبلی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close