18 سال کی لڑکی کی 60 سال کے مرد سے شادی ۔۔ خوشحال زندگی گزارنے والا یہ جوڑا کون ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا بھر سے کئی ایسی مختلف اور منفرد شادیاں سامنے آچکی ہے جن کو دیکھ کر انسان کے ذہن میں صرف یہ سوال آتا ہے کہ آخر ایسا کیسے ہوا؟ مگر جب پوری داستان سامنے آتی ہے تو جان کر حیرانی ہوتی ہے۔پاکستان میں ایسے کئی جوڑے موجود ہیں جس میں میاں بیوی کے درمیان عمر کا کافی فرق پایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر لڑکی 18 سال کی ہوتی ہے تو مرد کی عمر چالیس یا پچاس سال سے زائد۔

 

لیکن آج ہم ایک ایسے انوکھے جوڑے کی کہانی آپ کو سنانے جا رہے ہیں جو ایک دوسرے کے ہمسائے تھے اور اُن دونوں نے پسند کی شادی کی ہے ساتھ ہی ان کے درمیان عمر کا فرق بھی کافی زیادہ ہے۔جوڑے نے آج سے ایک ماہ قبل معروف یوٹیوبر سید باسط علی کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اپنی شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی زندگی کی پوری کہانی بیان کی۔لڑکی کا نام مصباح ہے جبکہ ان کے شوہر کا نام غلام رسول ہے۔ لڑکی کی عمر 18 سال ہے جبکہ غلام رسول کی عمر 60 برس بتائی گئی ہے۔مصباح نے بتایا کہ ان کی پسند کی شادی ہوئی ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے ہمسائے تھے۔ محلے میں ان کا ایک نام تھا جس کے باعث میری توجہ اِن کی طرف زیادہ بڑھ گئی۔18 سالہ لڑکی مصباح نے بتایا کہ غلام رسول کا اخلاق بہت اچھا ہے جس کی وجہ سے میں نے عمر نہیں دیکھی۔

 

لڑکی نے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے گھر میں بات کی تھی تو میری والدہ نے مجھے بہت ڈانٹا تھا، ساتھ ہی رشتہ داروں نے بھی باتیں بنائی تھیں۔مصباح نے بتایا کہ میں نے ان سے پہلے شادی کا کہا تھا کہ ہم نکاح کرلیتے ہیں جس پر غلام رسول نے بھی کہا کہ مجھے یہ بھی پسند آئیں تو میں نے بھی ہاں کردی۔18 سالہ لڑکی نے مزید بتایا کہ یہ میرے شوہر نے مجھے کھانا بنانا سکھایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close