سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند پاکستانی ہو جائیں ہوشیار ، کہیں آپ قیمتی چیزوں سے ہاتھ نہ دھو بیٹھیں 

اسلام آ باد (پی این آئی) سرکاری ملازمتوں کے خواہش مند افراد ہوشیار ہو جائیں۔ ہیکرز سرکاری ملازمتوں کی آڑ میں ذاتی معلومات چرانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں،روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق ہیکرز حکومتی ملازمتوں سے متعلق اشتہارات کی ای میلز شہریوں کو بھیج کر ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں۔کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں،ڈویژنز اور صوبائی چیف سیکریٹریز کو حالیہ ہفتے ایک مراسلہ بھجوایا ہے،مراسلے کے مطابق ذاتی معلومات حاصل کرنے کیلئے ہیکرز کی جانب سے حکومتی ملازمتوں سے متعلق اشتہارات کی ای میلز شہریوں کو بھیجی جارہی ہیں ،ای میلز میں بائیو ڈیٹا اٹیچمینٹ فارم منسلک ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close