دنیا کے طویل قامت افراد پر مشتمل خاندان، ہر فردکا قد اوسطاً 2 میٹر سے زائد

منیسوٹا (پی این آئی) امریکی ریاست منیسوٹا میں دنیا کے طویل قامت افراد پر مشتمل خاندان رہائش پذیر ہے۔اس حوالے سے سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ منیسوٹا کے علاقے ایسکو میں رہنے والے ٹراپ خاندان کو دنیا کا سب سے دراز قد خاندان قرار دیا گیا ہے، اس خاندان کا ہر فرد اوسطاً 2 میٹر سے زائد یا 6 فٹ اور 8 اعشاریہ 3 انچ قد کا حامل ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ خاندان کی سب سے کوتاہ قامت کریسی ٹراپ اتنے لمبے لوگوں میں اپنی کوتاہ قامتی پر کافی خوش ہیں، تاہم انکا قد بھی 6 فٹ 3 انچ ہے، جو کہ نارمل انسانوں میں کافی بلند قد ہوتا ہے اور بالخصوص خواتین کے حوالے سے تو وہ کافی بلند قامت ہیں۔کریسی کے شوہر اسکاٹ کا قد 6 فٹ 8 انچ ہے جبکہ ان کی دو بیٹیوں سوان اور مولے کا قد بالترتیب 6 فٹ 8 انچ اور 6 فٹ 6 انچ ہے۔ اس خاندان کے سب سے نوجوان رکن ایڈم ٹراپ تو بہت ہی بلند قامت یعنی 7 فٹ اور 3 انچ کے ہے۔ اجتماعی طور پر اس خاندان کے افراد کا قد ایک ٹینس کورٹ کے نصف کے برابر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close