جہانگیر ترین بھی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے؟ دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔حکم نامے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی 30 اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب میں ڈیڑھ سو سے زائد مہمانوں کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کے مطابق تقریب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان،اسدکھوکھر،حسن مرتضیٰ سمیت دیگر شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کل گورنرہاوس میں حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔خیال رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف لینے کی تیسری درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close