ماں کی حاضر دماغی کی وجہ سے بچہ ٹرک کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا

ویتنام (پی این آئی) کہاجاتا ہے کہ حاضر دماغی انسان کو بڑے حادثات سے بچاجاسکتی ہے جس کا نظارہ اس ویڈیو میں بھی نظر آیا۔بھارتی میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو ویتنام کے شہر گوئی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو کچھ عرصہ پہلے کی ہے جس میں خاتون کو اپنے بچے کے ہمراہ شوہر کے ساتھ بائیک پر بیٹھے دیکھاجاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیک پر بیٹھی فیملی کو کار نے پیچھے سے ٹکر ماری جس کے بعد بائیک لڑکھڑاگئی اور خاتون بچے کے ہمراہ سڑک پر گرگئیں۔خاتون کے گرتے وقت عین سامنے سے ایک ٹرک آرہا تھا تاہم خاتون نے حاضر دماغی سے بچے کو کھینچ لیا جس سے بچہ ٹرک کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close