یوکرینی فوجی اسمارٹ فون کی وجہ سے گولی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

روس (پی ا ین آئی) روس کے خلاف جنگ لڑنے والا یوکرینی فوجی اپنے موبائل کی وجہ سے اندھی گولی کی زد میں آتے آتے بال بال بچ گیا۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ اب دوسرے ماہ میں داخل ہوچکی ہے، اس حوالے سے گزشتہ دنوں میں کئی ایسی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں جس میں یوکرینی باشندوں کی حالتِ زار کا اندازہ لگانا قطعی مشکل نہیں تھا۔

اب ایسی ایک اور ویڈیو سامنےآئی ہے جس میں ایک فوجی جو مبینہ طور پر یوکرین کی طرف سے لڑ رہا ہے، یہ بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح اس کے اسمارٹ فون میں 7.62 ایم ایم کی گولی لگنے کے بعد اس کی جان بچی۔30 سیکنڈ کے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح فوجی کے موبائل کور پر گولی پیوست ہے، سپاہی کیس میں درج گولی کے ساتھ اپنا فون جیب سے نکالتا ہے اور اسے اپنے ساتھی کو دکھاتا ہے، جب کہ عقب میں شدید فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔ویڈیو میں سپاہی کہہ رہا ہوتا ہے کہ ‘اسمارٹ فون نے میری جان بچالی’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close