وہ وقت جب لتا منگیشکر نے کروڑوں روپوں کے عوض بھی گانا گانے سے انکار کردیا تھا

ممبئی (پی این آئی )بھارت کی مشہور گلوگارہ آشا بھوسلے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بہن اور سروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے ایک بار کروڑوں روپوں کے عوض بھی گانا گانے سے انکار کردیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آشا بھوسلے نے حال ہی میں اپنی بہن لتا کی پیاری یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار انہوں نے بھاری رقم کی پیشکش کے باوجود شادی میں گانے سے انکار کر دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ممبئی میں پہلے لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ کی تقریب میں بات کرتے ہوئے،

آشا بھوسلے نے آنجہانی گلوکارہ کے بارے میں ایک واقعہ شیئر کیا۔گلوکارہ آشا نے انکشاف کیا کہ ‘ ہمیں ایک شادی میں مدعو کیا گیا اور میزبان کے پاس ملین ڈالرز یا پاؤنڈ مالیت کے ٹکٹ تھے اس کی خواہش تھی کہ آشا اور لتا منگیشکر گانا گائیں۔لہٰذا لتا جی نے مجھ سے پوچھا کیا تم شادی میں گاؤ گی؟’ میں نے کہا نہیں جس کے بعد انہوں نے اس شخص کو کہا کہ ‘اگر آپ 10 کروڑ ڈالر کی پیشکش بھی کریں گے تو ہم نہیں گائیں گے کیونکہ ہم شادیوں میں نہیں گاتے۔’آشا بھوسلے نے کہا کہ لتا جی کا جواب سن کر وہ شخص کافی مایوس ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ 1929 میں پیدا ہونے والی 92 سالہ گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 6 فروری کو ممبئی کے اسپتال میں اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close