مریم نواز کی انتہائی قریبی سمجھی جانیوالی مریم اورنگزیب کے شوہر کون ہیں اور کس پیشے سے منسلک ہیں؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کی سیاسی شخصیات ویسے تو ٹی وی چینلز پر توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں مگر کچھ شخصیات ایسی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو جاتی ہیں۔مریم اورنگزیب پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور اب وزیر اطلاعات کے عہدے پر ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، تاہم مسلم لیگ ن کی متحرک رہنما ہونے کی حیثیت سے مریم کئی ٹی وی چینلز پر اپنی پارٹی کا دفاع کرتی دکھائی دی ہیں۔

 

جولائی 1980 میں پیدا ہونے والی مریم اونگزیب ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں سیاسی طور پر ہر دور میں فعال کردار ادا کیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب کی والدہ بھی ن لیگ کی متحرک ایم این اے ہیں، جبکہ اب مریم بھی ن لیگ کی صدر مریم نواز کے بہت قریبی سمجھی جاتی ہیں۔ اسلام آباد کے گورمنٹ کالج سے گریجویشن کرنے والی مریم نے قائد اعظم یونی ورسٹی سے اکنامکس میں ایم اے کیا۔ جبکہ لندن کے کنگ کالج سے بھی تعلیم حاصل کی۔جبکہ مریم مسلم لیگ ن کے یوتھ وومن ونگ کی سربراہ کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں، جبکہ مریم نواز کے ساتھ ایجوکیشن سیکٹر کے حوالے سے گراں قدر خدمات پیش کر چکی ہیں۔یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مریم کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بیٹی کے لیے نہ صرف دعائیں کرتی رہتی ہیں بلکہ نظر اتارنے کے لیے بھی مختلف ٹوٹکے آزماتی رہتی ہیں۔

 

مریم اورنگزیب اپنی نجی زندگی کو سیاسی زندگی سے کافی دور رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے شوہر اور بچوں کے بارے میں بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں۔مریم نواز کی بیٹی کی شادی کے موقع پر مری اورنگزیب پہلی مرتبہ فیملی کے ساتھ دکھائی دی تھیں، خوبصورت جوڑے اور سجے سنورے انداز میں پہلی بار صارفین نے مریم نواز کو دیکھا تھا، جبکہ اسی تصویر میں مریم اپنے دونوں بچوں کے ساتھ بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔دونوں بچے مریم نواز ہی طرح ہیں، جبکہ بڑا بیٹا والدہ سے کافی مماثلت بھی رکھتا ہے۔ ایک موقع ایسا بھی تھا جب مریم اپنے چھوٹے بیٹے کو پریس کانفرنس میں کے گئیں جہاں بیٹے نے چینلز مائیک کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا تھا۔

 

مریم اورنگزیب کے شوہر کا نام علی الدین احمد تاثیر ہے جو کہ سیاسی منظر نامے سے بالکل ہٹ کر ایک الگ ہی پروفیشن کے ساتھ منسلک ہیں۔ علی تاثیر پاکستان ٹوباقو کمپنی ( Pakistan Tobacco Company) کے ایچ آر ہیڈ کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔چونکہ مریم اورنگزیب اب وفاقی وزیر برائے اطلاعات ہیں، اسی لیے ان کی تنخواہ بھی وفاقی وزراء جتنی ہے، یعنی ایک وفاقی وزیر کو تقریبا 2 لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے، یہ تنخواہ وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی سیلریز اور الاؤنسز کا ایکٹ 1975 کے تحت دی جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں