مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

یہ لوگ جب حرم پاک جائیں گے تو دیکھیے گا لوگ ان سے کیا سلوک کرتے ہیں” کیا شیخ رشید احمد ساری صورتحال سے پہلے سے باخبر تھے؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کیا یہ سب پہلے سے معلوم تھا کہ حکومتی وفد کیساتھ حرم شریف میں کیا واقعہ ہو گا ؟نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے حکومتی وفد سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ حرم پاک جائیں یہ خود دیکھٰن کہ ان کیساتھ لوگ کیا سلوک کرتے ہیں ۔شیخ رشید احمد نے یہ پریس کانفرنس حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پشاور میں کی تھی۔دوسری جانب سابق

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس ملک میں عمران خان کی کال پر انقلاب آئے گا، اس ملک میں جلد الیکشن کرائے جائیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی حکومت ہے، یہ ایک دوسرے کا جنازہ نہیں پڑھتے تھے، سامراجی قوتوں کے کہنے پر اکھٹے ہوگئے ہیں، وزیر اعظم عدالت سے تاریخیں لیتا پھرتا ہے، دنیا میں ایک ہی سوال ہے کہ ان کو کس نے اکٹھا کیا، جس پر فرد جرم لگنے والا ہو وہ وزیر اعظم بن جائے، جب بڑے چور وزیر لگ جائیں تو چھوٹوں کا کیا قصور ہے، اس ملک میں عمران خان کی کال پر انقلاب آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close