پرویز خٹک کو بڑا ریلیف مل گیا، نیب نے اہم کیس کو ختم کرنے کا فیصلہ سنا دیا

پشاور (پی این آئی) سابق وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بڑا ریلیف مل گیا، نیب نے مالم جبہ سکینڈل سے متعلق کیس ختم کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کی عدالت میں مالم جبہ،بلین ٹری سونامی،بینک آف خیبرانکوائری کیس کی سماعت ہوئی جہاں نیب نےایگزیکٹوبورڈاجلاس کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی، نیب کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مالم جبہ سکینڈل میں کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمی سامنےنہیں آئی۔

 

غیرقانونی سرگرمی سامنےنہ آنےپرانکوائری بندکی گئی۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ اراضی سکینڈل کی تحقیقات بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔نیب کے مطابق خیبرپخونخوا حکومت نے مالم جبہ میں 275 ایکٹر سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آنے پر نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات کیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں