نیب کی جانب سے انکوائری کی منظوری کے بعد فرح خان کا ردِ عمل بھی آگیا، بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)نیب کی جانب سے انکوائری کی منظوری دئیے جانے کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح خان کا موقف بھی سامنے آگیا۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ان کا کہنا تھا کہ ہم تحقیقات سے نہ تو چھپیں گے اور نہ ہی بھاگیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیب کے سامنے خود بھی پیش ہونگے اور ہمارے وکلا بھی پیش ہونگے۔واضح رہے کہ نیب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ۔

 

نیب اعلامیہ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں ، منی لانڈرنگ اور مختلف اکاؤنٹ رکھنے پر فرح خان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ، فرح خان کے اثاثوں میں سال 2018کے بعد سے نمایاں اضافہ ہوا ، فرح خان کے اکاؤنٹس میں تین سال کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے آئے ، رقوم فرح خان کے ذاتی اکاؤنٹس میں موصول ہوئیں اور جلد ہی واپس لے لی گئیں ۔ نیب اعلامیہ کے مطابق فرح خان نے 9 مرتبہ امریکہ اور 6 مرتبہ متحدہ عرب امارات کا سفر کیا ، ڈی جی نیب لاہور کو معاملے کی قانون کے مطابق انکوائری کی ہدایت کر دی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close