سٹیٹ بینک آف پاکستان نے چار بڑے بینکوں کو کروڑوں روپے کا جرمانہ کر دیا، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی(پی این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ملک کے 4بڑے بینکوں کو 10کروڑ 89لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ تین کمرشل اور ایک مائیکروفنانس بینک کو 2022ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران جرمانہ کیا گیا۔ ان بینکوں میں البرکہ بینک، عسکری بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور یو مائیکروفنانس بینک شامل ہیں۔

 

 

سٹیٹ بینک کی طرف سے البرکہ بینک کو 4کروڑ 9لاکھ روپے، عسکری بینک کو 3کروڑ 85لاکھ روپے، نیشنل بینک کو 1کروڑ 92لاکھ 80ہزار روپے اور یو مائیکروفنانس بینک کو 1کروڑ 2لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ جرمانے کے علاوہ تمام بینکوں کو قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر اندرونی انکوائری کرانے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close