پرائیویٹ سکولوں میں عید الفطر کی کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن (اے پی ایس ایف) نے عید الفطر کے تہوار پر 6چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ اے پی ایس ایف کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں 30اپریل سے 5مئی تک چھٹیاں ہوں گی۔یونیورسٹی آف بلوچستان کی طرف سے بھی عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔

 

اس نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی 2مئی سے 6مئی تک بند رہے گی۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے عید الفطر پر 4چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ چار چھٹیاں 2مئی سے 5مئی تک ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو 2سے 4مئی تک تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی تاہم انہوں نے 3کی بجائے 4چھٹیاں منظور کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close