الیکشن کمیشن عمران خان کو کیا کیا سزا دے سکتا ہے؟ وزیرقانون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن عمران خان کو کیا کیا سزا دے سکتا ہے؟ وزیرقانون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔۔ وفاقی وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کو 6 ماہ قید، جرمانہ اور نااہلی کی سزا سنا سکتا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ عمران کے خلاف الیکشن کمیشن توہین عدالت کے الزام میں کارروائی کرسکتا ہے۔

 

 

جس کے بعد عمران خان کو چھ ماہ قید ہو سکتی ہے،اس کے علاوہ عمران خان نا اہل بھی ہوسکتے ہیں اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نےپیمرا سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close