ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بھی بڑا عہدہ مل گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔حنیف عباسی کی بطور وزیراعظم معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق لیگی رہنما کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔دوسری جانب نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا سارا ٹبر بیمار ہو جائے تب بھی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔

کھوکھر پیلس لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جب حلف لینے کی باری آتی ہے تو گورنر بیمار پڑ جاتا ہے اور کبھی صدر چھٹی پر چلا جاتا ہے یہ کھیل تماشا کب تک چلاؤ گے۔انہوں نے مخالفین کو واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا سارا ٹبر بیمار ہو جائے تب بھی پنجاب میں مسلم لیگ حکومت بنائے گی۔حمزہ شہباز نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فرح گوگی نے کوڑیوں کے مول دو سو کنال زمین لے لی جب کہ نیازی نے توشہ خانے سے گھڑی لے کر کروڑوں میں بیچ دی۔نومنتخب وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران روتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ میڈیا میری تقریر نہیں دکھاتا، تمہارے دور میں میڈیا ہاؤسز کے مالکان کو جیلوں میں ڈالا گیا، صحافی اٹھائے گئے، ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،شکر کرو میڈیا تمھاری خبر بھی لگاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close