عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے بعد نواز شریف کا اگلا ہدف کیا ہے؟ مریم نواز نے بتا دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمینٹ نے عمران خان کو اٹھا کر باہر پھینکا، نواز شریف نے ابھی عمران خان کی حکومت ختم کی، اب سیاست بھی ختم کرے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے زندگی میں کبھی سچ نہیں بولا، ہمیں سناتا رہا کہ گھبرانا نہیں ہے، اقتدار جانے کے بعد سے دھاڑیں مار مار کر رو رہا ہے، آخری گیند تک کھیلنے کے دعوے کرنے والا مقابلے سے بھاگ گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کے غنڈوں نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی، آخری دنوں میں عمران خان نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں، بارہ بجے عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ تم نے آئین پاکستان پر خود کش حملہ کیا، تمہارے ساتھیوں نے حلف سے غداری کی۔ انہوں نے کہا کہ جتنا چاہے حمزہ کا حلف روکو، حمزہ حلف اٹھا کر رہے گا، عمران خان کے تمام حربے ناکام ہوگئے تو جعلی خط اٹھا لیا، عمران خان کی ٹیں ٹیں سن کر دماغ پک گیا، کیا عمران خان جیسے ناکام آدمی کے خلاف کسی کو سازش کی ضرورت تھی؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close