عمران خان اور ثاقب نثار کی ملاقات، مریم نواز کا حیران کن ردِ عمل آگیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان اورسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات پر اپنے ایک ٹویٹر بیا ن میں کہا ہے کہ “صادق و امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ لینے اور دینے والے کی ملاقات ! صداقت اور امانت جیسے مقدس الفاظ کو بھی داغدار کیا۔

 

“خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے زمان پارک میں ملاقات کی تھی ۔سابق چیف جسٹس نے ملاقات کے بعد بتایا کہ انہوں نے عمران خان سے کہا ہے کہ عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، عمران خان نے کہا کہ عدلیہ پر تنقید سوشل میڈیا کرتا ہے اور ہم سوشل میڈیا کو نہیں روک سکتے۔ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرڈ آدمی ہیں اور کسی سے بھی مل سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close