چیف الیکشن کمشنر کے نام کی پرچی کس نے میرے ہاتھ میں تھمائی تھی؟ خواجہ آصف نے پہلی بار بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام کی پرچی سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ان کے ہاتھ میں دی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی بابریعقوب کو چیف الیکشن کمشنربنانا چاہتی تھی ہم نے مخالفت کی، بابریعقوب کا نام مسترد کیا تو پی ٹی آئی سکندرسلطان راجہ کا نام لے آئی۔ پرویز خٹک نے چیف الیکشن کمشنر کے نام کی پرچی میرے ہاتھ میں دی تھی۔

 

ہمارے سامنے انہوں نے کسی مرحلے پر نہیں کہا کہ یہ نام انہیں فوج نے دیا ہے، اب ان کی دم پر پیر آیا ہے تو یہ چیخ رہے ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوا تو فوج کی جانب سے سکندر سلطان راجہ کا نام دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ بہت اچھے آدمی ہیں۔ عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے حکومت میں ہوتے ہوئے بھی چیف الیکشن کمشنر پر جانبداری کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں تاہم اب انہوں نے سکندر سلطان راجہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close