پاک فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جب وقت آئے گا وزیراعظم شہباز شریف میرٹ کے مطابق آرمی چیف تعینات کریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی چیز وزیراعظم کو آرمی چیف کی تعیناتی سے نہیں روک سکتی۔ فوادچوہدری نے بالکل ٹھیک کہا کہ اگر ان کے تعلقات اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خراب نہ ہوئے ہوتے تو وہ حکومت میں ہوتے جبکہ عمران خان کا زوال ان کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

 

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2022 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔انہیں ایک بار پہلے ہی مدت ملازمت میں توسیع دی جاچکی ہے تاہم پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ وہ مزید توسیع کے خواہاں نہیں ہیں۔جبکہ فواد چوہدری کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ “آئین منتخب وزیر اعظم کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا حق دیتاہے،موجودہ حکومت کو ایسی مستقل تعیناتیوں کا کوئی حق حاصل نہیں، امپورٹڈحکومت اگر ایسی تعیناتیوں کے خواب دیکھے گی تو ملک اور ادارے انار کی کا شکار ہو جائیں گے، اس حکومت کی حیثیت صرف عارضی ہے، مستقل تعیناتیاں منتخب حکومت کرے گی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close