رات گئے زمین لرز اٹھی، پاکستان میں خوفناک زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

قلات(پی این آئی)رات گئے زمین لرز اٹھی، پاکستان میں خوفناک زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔۔۔ بلوچستان کے ضلع قلات اورگرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی 20 کلو میٹر زیر زمین تھی،جبکہ زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔

 

زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سےکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close