تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اچانک کہاں پہنچ گئے؟ اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ترین گروپ کے سربراہ جہانگیرترین خاندان کےافراد کے ساتھ دبئی پہنچ گئے، انہوں نے کہا کہ میں اس وقت دبئی میں ہوں، پاکستان واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کروں گا۔ پی ٹی آئی ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین دبئی پہنچ گئے ہیں، جہانگیرترین کچھ دن دبئی میں قیام کریں گے۔جس کے بعد جہانگیرترین پاکستان روانگی کا فیصلہ کریں گے۔

 

جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ میں اس وقت دبئی میں ہوں، پاکستان واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کروں گا۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین کی 16 اپریل کو وطن واپسی مؤخر ہوگئی تھی۔ جہانگیر ترین کے پولیٹیکل ایڈوائزر عمران نے بتایا ہے کہ جہانگیرترین کی فلائٹ کی بکنگ منسوخ کرادی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جہانگیر ترین 26 فروری 2022 کو علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close