سابق چیف جسٹس ثاقب نثار متحرک ہو گئے، عمران خان سے ملنے کہاں جا پہنچے؟ ملاقات کی وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار زمان پارک پہنچ گئے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ثاقب نثار سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک گئے ہیں۔ انہیں عمران خان نے قانونی مشاورت کیلئے بلایا تھا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار سے تحریک انصاف کے مختلف کیسز کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بارے میں بھی رائے لی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے آج ہی فیصلہ دیا ہے جس میں گورنر کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کل تک حمزہ شہباز سے وزیر اعلیٰ کا حلف لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close